بی پی ایل اے بروری کالج کی تقریب حلف برداری کل منعقد ہوگی

جمعہ 17 اگست 2018 17:02

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) گورنمنٹ انٹر کالج بروری میں بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے یونٹ انتخابات مکمل ، نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری کل منعقد ہوگی ۔

(جاری ہے)

چیئرمین الیکشن کمیٹی گورنمنٹ انٹر کالج بروری کے مطابق الیکشن کمیٹی نے باہمی مشورے سے یونٹ صدر کے عہدے پر پروفیسر نور حسن اچکزئی ، جنرل سیکرٹری کے عہدے پر پروفیسرعرفان جمالدینی کا انتخاب کیا ہے جبکہ ان کے ساتھ دیگر عہدیداران میں نائب صدر پروفیسر خرم پرویز ،فنانس سیکرٹری عبدالمالک آغااور پریس سیکرٹری پروفیسر رحمت اللہ نیازی شامل ہیں ۔

دریں اثنائبلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے اعلامیہ کے مطابق بی پی ایل اے گورنمنٹ انٹر کالج بروری یونٹ کی تقریب حلف برداری آج 18 اگست بروز ہفتہ صبح ساڑھے دس بجے منعقد ہوگی جس میں بی پی ایل اے کی مرکزی قیادت بھی شریک ہوگی اور نومنتخب یونٹ کابینہ سے ان کے عہدوں کا حلف لے گی ۔