برقی لائنو کی مرمت کی سلسلے میںبجلی بند رہے گی ، کیسکو

جمعہ 17 اگست 2018 17:02

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ایک اعلان کے مطابق برقی لائنوںکی مرمت ودیکھ بھال کے سلسلے میں 19اگست کو (بروزاتوار) مری آبادگرڈسٹیشن کے سٹاف کالج، مری آباد، گلستان روڈ، طوغی روڈ، کانسیI، نیو لیاقت بازارایکسپریس فیڈروں سے صبح10بجے سے ایک بجے تک نیز اسی گرڈکے سید آباد، سٹی، سرینا، کانسیII، نارکوٹیکس اورنیو ایم ای ایس (MES)فیڈروں سے ایک بجے سے شام چار بجے تک بجلی بندہوگی نیز اُسی روزانڈسٹریل گرڈکے سیٹلائٹ ٹائون ایکسپریس اورایسٹرن بائی پاس فیڈرزسے صبح10بجے تا ایک بجے دن بجلی بندرہے گی۔

اسی طرح 20اگست کو کوئٹہ سٹی گرڈکے سورج گنج بازارفیڈرصبح10بجے سے 12بجے تک ۔انڈسٹریل گرڈکے پشتون آبادایکسپریس ، نیو اوراولڈپشتون آبادفیڈروں سے صبح11بجے سے دوپہر2بجے تک جبکہ سریاب گرڈکے اولڈسیٹلائٹ ٹائون اورانڈسٹریل فیڈرزسے شام 4بجے تا شام7بجے نیزمری آباد گرڈ کے لیاقت بازارایکسپریس فیڈردن ایک بجے سے سہ پہر تین بجے تک بجلی بندرہے گی ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں18اور19اگست کو (روزانہ ) سبی گرڈسٹیشن کے سٹی، تلی، سالم شاہ، پی ٹی وی اورنیوکینٹ فیڈروں سے صبح 9بجے سے ایک بجے دن تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ جملہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔