نامعلوم مسلح افراد کے فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی

جمعہ 17 اگست 2018 17:02

خالق آباد منگچر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) خالق آباد منگچر نامعلوم مسلح افراد کے فائرنگ سے ایک شخص جان بحق ایک شخص زخمی لیویز ذرائع کے مطابق آج تقریبا 2 بجے ماشاء اللہ ہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں زینت اللہ ولد امیرجان قوم سمالانی سکنہ جگسور جان بحق ہوا اور رحمت اللہ ولد عطاء اللہ سکنہ کرد کیمپ ڈھاڈر ضلع کچھی زخمی ہوا واقعہ قبائلی دشمنی کا ساخسانہ بتایا جاتا ہے مزید تفتیش مقامی انتظامیہ کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :