صوابی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات بر آمد کر کے ملزمان کو گرفتارکر لیا

جمعہ 17 اگست 2018 17:04

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) صوابی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات بر آمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق تھانہ تورڈھیر پولیس نے صوابی جہانگیرہ نزد تورڈھیر ہسپتال کے پاس ناکہ بندی کر رکھی تھی کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار سمگلر شیر حسن بجانب جہانگیرہ سے آتا ہو ا بعرض چیکنگ روک کر دوران تلاشی سیٹ کور سے 3000گرام چرس برآمد سمگلر گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر ضلعی پولیس منشیات فروشوں کے خلاف سر گرم عمل ہیں۔اس سلسلے میں ڈی ایس پی چھوٹا لاہور اقبال خان کی قیادت میں ایس ایچ او تورڈھیر الطاف خان نے بمع پولیس نفری کے ہمراہ دوران ناکہ بندی کرتے ہوئے مشہور منشیات فروش شیر حسن سکنہ کالوخان کو حراست میں لیکر دوران تلاشی موٹرسائیکل نمبری F-2025/SWABI برنگ سرخ کے سیٹ کور سے 3عدد پیکٹ یعنی 3کلوچرس برآمد کیا گیا ۔ملزم پہلے سے بھی منشیات مقدمات میں مطلوب تھا۔

متعلقہ عنوان :