راولپنڈی ،چواسیدن شاہ کے سرکاری سکول میں رسہ کشی کا مقابلہ 12سالہ بچی گرنے سے جاں بحق

جمعہ 17 اگست 2018 17:04

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) چواسیدن شاہ کے سرکاری سکول میں رسہ کشی کا مقابلہ 12سالہ بچی گرنے سے جاں بحق ہو گئی ، تفصیلات کے مطابق بارہ سالہ فروا ولد محمد صفدر چواسیدن شاہ کے سرکاری گرلز ایلمنٹری سکول میںآٹویں جماعت کی طالبہ تھی جس کا گزشتہ روز سکول میں رسہ کشی کا مقابلہ ہو رہا تھاکہ اچانک فروا ززمین پر گرنے سے گردن پر شدید چوٹ آئی جس کو سکول انتظامیہ نے رکشے میں ڈال کر قریبی ہسپتال منتقل کیامگر اس کی جان نہ بچائی جا سکی اور جاں بحق ہو گئی ،پولیس نے ابتدائی رپٹ درج کرنے اور قانونی کاروائی کرنے کے بعد میت کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :