راولپنڈی،تھانہ پیر ودھائی پولیس کا سپیشل برانچ کی رپورٹ پر دربار پر چھاپہ ،ڈیڑھ کلو چرس اور تیس لیٹر شراب برآمد ، سات مرید گرفتار

جمعہ 17 اگست 2018 17:04

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) تھانہ پیر ودھائی پولیس کا سپیشل برانچ کی رپورٹ پر دربار پر چھاپہ ڈیڑھ کلو چرس اور تیس لیٹر شراب برآمدکر لی گئی ۔

(جاری ہے)

سات مرید بھی گرفتار مقدمات درج کر لیے گئے ، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پیر ودھائی کو سپیشل برانچ کی جانب سے ایک مصدقہ رپورٹ موصول ہوئی کہ محمدی کالونی مین واقع دربار انور حسین شاہ میں مریدوں کو مفت چرس اور شراب فرائم دربار کی انتظامیہ کی جانب سے فراہم کر کے ان سے دھمال ڈلوائے جاتے ہیں جس پر پولیس کی بھاری نفری نے کامیاب چھاپہ مار کر ڈیڑھ کلو چرس، تیس لیٹر شراب دیسی، سات مرید جن میں ولی جان ولد ہاشم علی، شیراز خان ولد محمد سلیمان وغیرہ شامل ہیں کو گرفتار کر کے الگ الگ منشیات کے مقدمات درج کر لیے ۔

متعلقہ عنوان :