اپوزیشن متحد ہے ،ووٹ نہ دینے کا فیصلہ ہر پارٹی کا اپنا حق ہے، پرویز اشرف

جمعہ 17 اگست 2018 18:12

اپوزیشن متحد ہے ،ووٹ نہ دینے کا فیصلہ ہر پارٹی کا اپنا حق ہے، پرویز ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اپوزیشن متحد ہے لیکن ووٹ دینے نہ دینے کا فیصلہ ہر پارٹی کا اپنا ہے اور ہم بھی اپنا ہی فیصلہ کررہے ہیں آصف علی زردرای کے ناقابل وارنٹ گرفتاری کے سوال پر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ یہ مقدمات پہلے بھی بنائے گئے تھے اور ان لوگوں کو منہ کی کھانا پڑی ان مقدمات سے کچھ نہیں نکلا اور اب بھی بھی کچھ نہیں نکلے گا انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں کیخلاف غلط مقدمات کی روایت ختم ہونی چاہئے جمہوریت کو صحیح سمت جانے دینا چاہئی