سنسناٹی ماسٹرز ٹینس، پیٹرا کویٹوا ، میڈیسن کیز اور مارٹنز ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں، انجلیق کربر اور سٹیفنز پری کوارٹر ٖفائنل میں ہار کر باہر

جمعہ 17 اگست 2018 18:20

سنسناٹی ماسٹرز ٹینس، پیٹرا کویٹوا ، میڈیسن کیز اور مارٹنز ویمنز سنگلز ..
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) پیٹرا کویٹوا، میڈیسن کیز اور مارٹنز سنسناٹی ماسٹرز ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں جبکہ انجلیق کربر اور سٹیفنز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں اپنے میچز ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

(جاری ہے)

امریکہ میں جاری ایونٹ میں جمعہ کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچز میں جمہوریہ چیک کی نامور ٹینس پیٹرا کویٹوا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف فراسیسی کھلاڑی کریسٹینا ملا ڈینوک کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-2 سے شکست دیکر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

امریکا کی میڈیسن کیز نے جرمنی کی انجلیق کربر کو سخت مقابلے کے بعد 2-6، 7-6(7-3) اور 6-4 سے ہر اکر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ بیلجیئم کی ایلیسی مارٹنز نے امریکا کی سلونی سٹیفنز کو 7-6(10-8) اور 6-2 سے ہرا کر ایونٹ کے ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ عنوان :