گلگت بلتستان میں 1100 آسامیاں فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے پُر کی جائیں گی،

حکومت کی موثر پالیسیوں کے باعث جی بی میں سیاحتی سرگرمیوں میں دن بدن بہتری آ رہی ہے وزیر اعلی گلگت بلتستان حفیظ الرحمن کی ڈی ایم جی گروپ کے زیر تربیت افسران سے ملاقات میں گفتگو

جمعہ 17 اگست 2018 18:20

گلگت بلتستان میں 1100 آسامیاں فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے پُر کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان (جی بی) میں 1100 آسامیاں فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کے ذریعے پُر کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن سے ڈی ایم جی گروپ کے زیر تربیت افسروں کے گروپ نے جمعہ کے روز ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 250 خالی آسامیاں ایف پی ایس سی کے ذریعے پُر کی جا چکی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی موثر پالیسیوں کے باعث جی بی میں سیاحتی سرگرمیوں میں دن بدن بہتری آ رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :