فیصل آباد میں ہنڈائی نشاط موٹر وہیکل اسمبلی پلانٹ لگایا جائیگا،ترجمان

جمعہ 17 اگست 2018 18:36

فیصل آباد میں ہنڈائی نشاط موٹر وہیکل اسمبلی پلانٹ لگایا جائیگا،ترجمان
لاہور۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) ورلڈ بینک گروپ کے ایک رکن میگا نے پاکستان میں ہنڈائی نشاط موٹر وہیکل اسمبلی پلانٹ لگانے کیلئے 66ملین ڈالر دینے کی ضمانت دی ہے،نشاط کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ ہنڈائی نشاط موٹر وہیکل اسمبلی کے تحت انڈسٹریل 3 فیصل آباد میں پلانٹ لگانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے جہاں نشاط موٹرز کا ڈیزائن،تعمیر اور دیگر آپریشن پر کام کیا جائیگا،پلانٹ کیلئے گارن-ٹی میں اور قرضہ جا پان کی ٹریڈنگ کمپنی سوجٹس کارپوریشن کا بھی ہو گا جو کہ نشاط گروپ کے ساتھ باہمی اشتراک کر رہا ہے ، پاکستان کا موٹر وہیکل انڈسٹری می-ں ایک بڑا گروپ ہے،یہ ضمانت 15سال تک کے عرصہ تک محیط ہو گی جس میں ٹرانسفر کے حوالے سے پولیٹیکل رسک کی پابندیاں ‘استحکام وار اینڈ سول تقسیم نہیں ہونگے، پلانٹ کی تنصیب یا آپریشن شروع ہونے کے بعد پلانٹ کے ماہرین پسنجر لیول کی ہنڈائی برانڈ کی گاڑیاں ‘لائٹ پک اپ ٹکس عوام کیلئے بنائیں گے،کمپنی ذرائع کے مطابق پلانٹ میں سالا نہ30000گاڑیاں بنانے کی گنجائش ہو گی۔