Live Updates

’’پیار امن تے خوشحالی دا روپ بن کر ‘‘ میرا یار دلدار عمران خان جیوے ‘‘سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سدھو نے پنجابی و ہندی شاعری سناکر شرکاء کے دل جیت لئے

کھلاڑی اور فنکار دلوں کو جوڑتے ہیں توڑتے نہیں ،نوجوت سنگھ سدھو

جمعہ 17 اگست 2018 18:36

’’پیار امن تے خوشحالی دا روپ بن کر ‘‘ میرا یار دلدار عمران خان جیوے ..
لاہور۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) عمران خان کی حلف داری کی تقریب میں شرکت کیلئے خصوصی طور پر پاکستان آنے والے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے واہگہ بارڈ آمد پر پنجابی اور ہندی شاعری سنا کر ان کے استقبال کیلئے آئے ہوئے لوگوں اور صحافیوں کے دل جیت لئے ،انہوں نے عمران خان کے حق میں ایک پنجابی شعر سنایا ،’’پیار امن تے خوشحالی کا روپ بن کر ‘‘ میرا یار دلدار عمران خان جیوے ‘‘اس کے بعد انہوں نے اردو شاعری بھی کی ،’’ پریم پریچے کو پہچان بنادیتا ہے ،ویرانے کو گلستان بنادیتا ہے ،میں آپ بیتی کہتاہوں غیروں کی نہیں ،پریم انسان کو بھگوان بنادیتا ہے‘نوجوت سنگھ سدھو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان مشکل مرحلوں میں کمزوری کو بھی طاقت میں تبدیل کرنے والا اور راہ کی چٹانوں کو سیڑھی بنانے والا انسان ہے اور اسی چیز کی پاکستان کو ضرورت ہے،عمران خان کی حکومت کا چھ ماہ میں پتہ چل جائے گا کہ وہ کس قدر عوام کی توقعات پر پورا اترتے ہیں لیکن میں جانتا ہوں کہ عمران خان سونا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کھلاڑی اور فنکار دلوں کو جوڑتے ہیں توڑتے نہیں ،وسیم اکرم ،نصرت فتح علی ،غلام علی یا کشور کمار سمیت دونوں ملکوں کے فنکار وں نے دلوں کو جوڑا ہے ،امن محبت اور بھائی چارے کی بات کی ہے ،انہوں نے کہاکہ میں پاکستان میں ایک دوست کے بلاوے پر اس کی خوشی میں شریک ہونے آیا ہوں ،سیاست کے بارے میں کوئی بات نہیں کروں گا ،نوجوت سنگھ سدھو نے اس موقع پر سابق بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی موت کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ان کے انتقال پر بہت دکھ ہے اور واجپائی کہا کرتے تھے کہ اگر ہمسائے کے گھر میں آگ لگی ہو توتپش ہمیں بھی پہنچتی ہے اور اگر ہمسائے کو ٹھنڈک کا سامنا ہو تو اس کو بھی ہم محسوس کرتے ہیں،واجپائی نے دوستی کی بس چلائی تھی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات