Live Updates

معیشت کسی بھی قوم کی شہ رگ ہوتی ہے، عوام کی بہتری کے لئے فیصلہ کریں گے ،ْاسد عمر

جمعہ 17 اگست 2018 18:43

معیشت کسی بھی قوم کی شہ رگ ہوتی ہے، عوام کی بہتری کے لئے فیصلہ کریں گے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور متوقع وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ معیشت کسی بھی قوم کی شہ رگ ہوتی ہے، عوام کی بہتری کے لئے فیصلہ کریں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ترقی اور عوام کی بہتری کا آغاز ہونے جارہا ہے ،ْ اس وقت ملک کے اندر بڑا چیلنج لوگوں کی بنیادی ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کرنا ہے ،ْاگر روزگار ہی نہ ہو تو ایک شخص مہنگائی کے پہاڑ کو برداشت نہیں کرسکتا ۔

اسد عمر نے کہاکہ پاکستان کی بہتری اور تبدیلی کے سفر کاآغازہونے جارہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان ٹیلی ویژن صرف حکومت کے لئے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لئے کام کرے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات