Live Updates

متحدہ اپوزیشن اکٹھی ہو یا نہ ہو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ،ْ محمد میاں سومرو

ووٹ کو عزت دو کا مطلب ہے کہ الیکشن میں جو زیادہ ووٹ حاصل کرے اسے تسلیم کیاجائے ،ْ میڈیا سے گفتگو

جمعہ 17 اگست 2018 18:43

متحدہ اپوزیشن اکٹھی ہو یا نہ ہو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ،ْ محمد میاں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی محمد میاں سومرو نے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن اکٹھی ہو یا نہ ہو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ،ْووٹ کو عزت دو کا مطلب ہے کہ الیکشن میں جو زیادہ ووٹ حاصل کرے اسے تسلیم کیاجائے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن اکٹھی ہو یا نہ ہو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے کہاکہ ووٹ کو عزت دینے کامطلب یہ ہے کہ انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والی پارٹی کے مینڈیٹ کو تسلیم کیاجائے اور اس کا احترام کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان ملکی ترقی اور عوام کی بہتری کے لئے کام کریں گے اور تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات