کاشتکاروں کو کاغذی لیموں اور میٹھے کی برداشت شروع کر نے کی ہدایت

جمعہ 17 اگست 2018 19:01

فیصل آباد۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کاغذی لیموں اور میٹھے کی برداشت شروع کر نے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ باغبان ترشاوہ پھلوں کی برداشت کا عمل بروقت شروع کردیں ۔

(جاری ہے)

محکمہ کے ذرائع نے بتایاکہ کاغذی لیموں اور میٹھے کی برداشت کرنے کے بعد ایک کلو یوریا ، ایک کلو ڈی اے پی ، ایک کلو پوٹاش فی پود ا ڈالنی چاہیے اور تنے سے پودے کے پھیلائو کے برابر دائرہ میں کھاد ڈالنے کے علاوہ نئے پودے لگانے کیلئے 3مربع فٹ کے گڑھے کھودے جائیں اور انہیں دو ہفتوں کیلئے کھلا چھوڑ دیا جائے ۔ انہوںنے کہا کہ نئے پودے لگانے سے پہلے گڑھوں میں گلی سڑی گوبر کی کھاد ڈالنے سے پودوں کی افزائش میں زبردست بڑھوتری ہو سکتی ہے۔