امریکہ کی طرف سے مزید پابندیوں کا بھی جواب دیا جائے گا، ترک وزیر تجارت

جمعہ 17 اگست 2018 19:07

استنبول۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) ترک وزیر تجارت نے کہا ہے کہ امریکا کی طرف سے مزید پابندیوں کا بھی جواب دیا جائے گا۔ یہ بات ترکی کے سرکاری خبر رساں ادارے نے وزیر تجارت روحسار بیک جان کے حوالے سے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ترکی نے پہلے بھی امریکی پابندیوں کا عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے قوانین کے مطابق جواب دیا ہے اور وہ آئندہ بھی ایسا ہی کرے گا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی میں دہشت گردی کے الزامات کے تحت گرفتار امریکی پاسٹر کو ’’یرغمال‘‘ قرار دیتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ ان کو رہا نہ کرنے کی صورت میں ترکی پر مزید پابندیاں عائد کی جائیں گی۔درایں اثنا امریکی وزیر خارجہ سٹیون منچن نے بھی ترکی کے خلاف مزید اقتصادی پابندیوں کا عندیہ دیا ہے جس کے نتیجہ میں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :