Live Updates

عمران خان قوم سے کئے گئے وعدے پورے کرینگے،ماضی کی بجائے ہمیں مستقبل کی طرف دیکھنا ہے ،یاسمین راشد

جمعہ 17 اگست 2018 19:16

عمران خان قوم سے کئے گئے وعدے پورے کرینگے،ماضی کی بجائے ہمیں مستقبل ..
لاہور۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ عمران خان انشاء اللہ اپنے کیے ہوئے سارے وعدے پورے کریں گے اور کسی قیمت پر عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے،ماضی کی بجائے ہمیں مستقبل کی طرف دیکھنا ہے اور پاکستان کے عوام ہر قیمت پر ملکی مسائل کا حل چاہتے ہیں جس کیلئے اب ہم مزید تاخیر کے متحمل نہیں ہو سکتے،اپنے جاری بیان میں انکا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے پانچ سال تک پنجاب میں بھرپور اپوزیشن کردار ادا کیا اسی طرح پنجاب میں اقتدار میں آ کر عوام کی فلاح و بہبود کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے گی، سابق حکومت کی ، سابق حکمرانوں کے پاس عوام کی فلاح وبہبود کے لئے ٹھوس اور جامع حکمت عملی نہ ہونے کے باعث آج غریب خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے،انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف عوام کو اُن کی بنیادی ضروریات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پنجاب میں امن و امان کو بھی بہتر بنائے گی،سیاسی میدان میں مخالفین کا مقابلہ پولیس اور بیوروکریسی کے ذریعے نہیں اپنی سیاسی طاقت سے کر یں گے‘ ملک میں احتساب اور کفایت شعاری کا آغاز ہی وزیر اعظم سے ہوگا،انہوںنے کہاکہ اپوزیشن سمیت ہر کسی کو ہمارے احتساب کا حق ہوگا، وزیر اعظم عمران خان خود ہر ہفتے پار لیمنٹ میں اراکین اسمبلی کے سوالوں کا جواب دیں گے‘ملک میں معاشی مضبوط اور خوشحالی کیلئے خود احتسابی لازم ہو چکی ہے،ایک کروڑ نوکریوں سمیت قوم سے کیے جانیوالے تمام وعدوں پر عمل کو یقینی بنایا جائیگا‘ہم نے قوم کو سیاسی شعور دیدیا ہے اس لیے ہم جانتے ہیں اگر ہم بھی کوئی غلط کام کر یں گے تو ہمیں قوم برداشت نہیں کریں گی ،پولیس سمیت تمام اداروں کو غیر سیاسی کیا جائیگا،ظلم اور ناانصافی کرنیوالے پولیس والوں کو معطل نہیں انکوبرطرف کیا جائیگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات