Live Updates

پی ٹی آ ئی کیخلاف منفی پروپیگنڈہ کر نیوالوں کو منہ کی کھانا پڑیگی،ارمغان صادق

جمعہ 17 اگست 2018 19:16

لاہور۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) تحر یک انصاف کے مرکزی رہنما ارمغان صادق نے کہا ہے کہ عمران خان کا ملک کا حکمران بننا پاکستانی عوام کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ،جو لوگ تحریک انصاف کے خلاف منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں اُن کو منہ کی کھانا پڑے گی، ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ کے انتخاب میں حزب اختلاف کے بنچوںسے بھی ووٹ ملیں گے، پیپلز پارٹی سپیڈو، ڈیزل اتحاد سے خود کو جلد الگ کر لے گی، یوم آزادی نہ منانے والوں کو ملک میں رہنے اور سیاست کرنے کا بھی کوئی حق نہیں، مولانا فضل الرحمان کے بیان اور شہباز کی جانب سے اسکی تائید دونوں قابل مذمت ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک میں حقیقی تبدیلی لانے کیلئے پر عزم ہیں، ملک سے کرپشن، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ، بجلی پیداوار میں اضافہ، تعلیم اور صحت میں اصلاحات اور روایتی تھانہ کلچر ختم کر نیکا وقت آ گیا ہے، عمران خان ملک میں جو ٹرینڈ سیٹ کرنے جا رہے ہیں اس کے بعد اس نئے پاکستان میں پرانے اور کرپشن زدہ سیاستدانوں کی کوئی جگہ نہیں ہوگی، خوفزدہ لوگ صرف اپنی لوٹی دولت کو بچانے اور اقتدار میں ہر صورت رہنے کیلئے ایک ہو گئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات