Live Updates

عمران خان کے وزیراعظم بننے سے عالمی سطح پر پاکستان کا امیج بہتر ہو گا،اعجاز چودھری

پی ٹی آئی قانون کی حکمرانی، معاشی عدل اور انسانی مساوات کا نظام لانے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کریگی ، عمران خان اقتدار نہیں ہر شہری کو انصاف کی فراہمی کے مشن کی تکمیل چاہتے ہیں

جمعہ 17 اگست 2018 19:16

عمران خان کے وزیراعظم بننے سے عالمی سطح پر پاکستان کا امیج بہتر ہو گا،اعجاز ..
لاہور۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) تحر یک انصاف کے سینئر مرکز ی رہنما اعجازاحمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو عمران خان کی قیادت میں امید کی کرن نظر آئی ہے جس پر وہ پورا اتریں گے،عمران خان کے وزیراعظم بننے سے عالمی سطح پر پاکستان کا امیج بہتر ہو گا،اپنے ایک بیان میں انکا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قانون کی حکمرانی، معاشی عدل اور انسانی مساوات کا نظام لانے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کریگی ،انہوں نے کہاکہ عمران خان اقتدار نہیں ہر شہری کو انصاف کی فراہمی کے مشن کی تکمیل چاہتے ہیں اور آئندہ5برسوں کے بعد کا پاکستان اسی تبدیلی سے مزین ہوگا، جس میں شہریوں کو بلا تفریق اُن کے حقوق دیئے جائیں گے اور کوئی کسی کا حق نہیں مار سکے گا،ملک میں عمران خان کی قیادت میں کامیابیوں کا نیا سفر شروع ہونے والا ہے اور گزشتہ 70 برسوں کی ناکامیوں سے سبق حاصل کرتے ہوئے روائتی نظام میں تبدیلی لائیں گے اور آہنی عزم کے ساتھ آگے بڑھیں گے،انتخابات میں دھاندلی کے متعلق اپوزیشن کا شور اور احتجاج بے وقت کی راگنی ہے، اقتدار کے پجاری احتساب سے بچنے کیلئے ایک مرتبہ پھر صف آراء ہورہے ہیںجن کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملنے والا،پاکستان کی غیور اور باشعور عوام نے انہیں مسترد کردیا ہے،بین الاقوامی سطح پر اپنا منفرد مقام رکھنے والے عمران خان کی قیادت میں ملک میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات