ہم جمہوریت کیلئے کام کرتے رہیں گے ،ْ انتخابی عمل میں حصہ نہ لینا ہمارا آئینی حق ہے ،ْ بلاول بھٹو زر داری

جمعہ 17 اگست 2018 19:34

ہم جمہوریت کیلئے کام کرتے رہیں گے ،ْ انتخابی عمل میں حصہ نہ لینا ہمارا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کہاہے کہ ہم جمہوریت کیلئے کام کرتے رہیں گے ،ْ انتخابی عمل میں حصہ نہ لینا ہمارا آئینی حق ہے ۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زر داری جمعہ کو پارلیمنٹ میں آئے تو اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ پیپلزپارٹی شہبازشریف کو ووٹ کیوں نہیں دے گی کے جواب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم جمہوریت کیلئے کام کرتے رہیں گے ،پیپلزپارٹی انتخابات میں حصہ نہیں لے گی ،انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل میں حصہ نہ لینا ہمارا آئینی حق ہے۔