Live Updates

عمران خان کی ایوان میں آمد ،ْ مہمان گیلری میں موجود افراد نے کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں ،ْ

پی ٹی آئی ارکان کی نعرے بازی اسمبلی میں موجود مہمان گیلری میں گنجائش سے زیادہ افراد موجود تھے جس کے سبب بدنظمی دیکھنے کو ملی ،ْ کرکٹر میانداد بھی موجود تھے

جمعہ 17 اگست 2018 19:37

عمران خان کی ایوان میں آمد ،ْ مہمان گیلری میں موجود افراد نے کھڑے ہو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے قومی اسمبلی پہنچنے پر مہمان گیلری میں موجود افراد نے کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں جبکہ اس موقع پر پی ٹی آئی ارکان نے نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیراعظم کے انتخاب کی کارروائی دیکھنے کے لیے مہمانوں کی بڑی تعداد گیلری میں آگئی تھی جس میں پی ٹی آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد شامل تھی۔ مہمانوں کی گیلری رش کے باعث بند کردی گئی ۔اجلاس کے موقع پر اسمبلی میں موجود مہمان گیلری میں گنجائش سے زیادہ افراد موجود تھے جس کے سبب بدنظمی دیکھنے کو ملی۔گیلری میں سابق کرکٹر جاوید میاندار بھی موجود تھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات