پیپلز پارٹی کے قائدین کی کردار کشی بند کی جائے ،لیاقت آسکانی

جمعہ 17 اگست 2018 19:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر وایم پی اے لیاقت علی آسکانی اور کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات شکیل چوہدری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی کے قائدین کی کردار کشی بند کی جائے ، الیکٹرانک میڈیا اورپیمرا کے ذمہ دار کسی بھی خبر کو بنا حقائق جانے نشر کرنے کیخلاف ایکشن لیں۔

معاشرے میں بڑھتی بے چینی کی صورت حال میں میڈیا مثبت کردار ادا کرے۔ جن مخصوص افراد کا ٹولہ عرصہ دراز سے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کیخلاف میڈیا کے کندھے پر بیٹھ کر وار کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اورلے پالک لوگوں کو غلط خبریں دے کر نہ صرف قیادت کی کردار کشی کرتے ہیں بلکہ جماعت کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کا حصہ بھی بنتے ہیں اس ساری صورت حال میں پیمرا اور پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن کا کردار سوالیہ نشان رہاہے ۔

(جاری ہے)

ریٹنگ کے چکر میں عوام کے مقبول رہنمائوں پربے جا تنقید کا نشانہ اور ایک مخصوص ایجنڈے کو پروان چڑھانے کیلئے ’’ فیک نیوز‘‘ کا کلچر فل الفور ختم ہونا چاہی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان و عہدیداران نہ صرف پیمرا بلکہ پی بی اے اور ساتھ ہی پرنٹ میڈیا کے انجمنوں سے درخواست کرتے ہیں کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بیٹھ کر ’’فیک نیوز‘‘ سے نمٹے کیلئے حکمت عملی تیار کی جائے تاکہ معاشرے میں انتشار پر قابو پایا جائے سکے ۔