پاکستانی طلباء اعلی تعلیم کے لیے کسی بھی ملک جائیں وہ پاکستان کے سفیر ہیں، پاکستان کی مثبت تصویر پیش کرنے کی ذمہ داری ان کے کندھوں پر عائد ہوتی ہے، چیئرمین ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر طارق بنوری
جمعہ 17 اگست 2018 19:57
(جاری ہے)
انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اس بہترین موقع کا بھرپور استعمال کریں اور پاکستان میں علم اور اپنا تجربہ واپس لے کر آئیں ۔
انہوں نے طلباء کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ تعلیمی اور ثقافتی تعلقات استوار کریں جو کہ تاحیات قائم رہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ طلباء کو ہنگری میں عزت، خودداری اور سخاوت کے ساتھ رہنا چاہیے تاکہ آنے والے سالوں میں دیگر پاکستانی طلباء کے لئے بھی ہنگری کی جامعات میں وظائف پر داخلے کی راہ ہموار ہو سکے۔ اس موقع پر ڈاکٹر طارق بنوری نے ہنگری کے طلباء، اساتذہ اور محققین کو پاکستان آنے اور باہمی دلچسپ کے عنوان پر تحقیق کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر ارشد علی، ہنگری کے سفارت خانہ کے کونسلر، سیندور میہالکو، ہنگری کے سفارت خانہ کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن، طیوادار تکاس اور ایڈوائزر ایچ آر ڈی، ہائر ایجوکیشن کمیشن، وسیم ایس ہاشمی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس اسکالرشپ اسکیم کے بیک گراؤنڈ پر روشنی ڈالتے ہوئے سیندور میہالکونے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد پاکستان کی ترقی میں ہنگری کا حصہ ڈالنا ہے۔ مزید براں انہوں نے پاکستانی طلباء سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تعلیم کے دوران ساتھی طلباء سے تعلقات استوار کریں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان شخصی روابط میں بہتری لائی جا سکے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہنگری کی حکوت اس اسکالرشپ پروگرام پر سالانہ تین ملین ڈالر خرچ کررہی ہے جو کہ آئندہ سالوں میں مزید بڑھے گا۔ انہوں نے بتایا کہ دیے جانے والے وظائف میں 125بی ایس کے، 50ایم ایس کے جبکہ 25پی ایچ ڈی پروگرام کے طلباء کو وظائف دیے جارہے ہیں۔ اپنے استقبالیہ خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر ارشد علی نے کہا کہ اسکالرشپ پر ہنگری روانگی کی تقریب منعقد کرنا ہمارے لیے باعث مسرت ہے۔ انھوں نے بتایا کہ اس پروگرام کے آغاز میں صرف انڈر گریجویٹ پروگرامز کو ہی وظائف دیے جاتے تھے جبکہ اب ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے طلباء کو بھی اس پروگرام کے تحت ہنگری بھجوایا جا رہا ہے۔ انہوں نے وظائف حاصل کرنے والے طلباء اور ان کے والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہنگری جا کر اعلی تعلیم حاصل کرنا جہاں ایک بہترین موقع ہے وہیں یہ ایک چیلنج بھی ہے۔ انہوں نے طلباء کو کہا کہ وہ اپنے اساتذہ اور ساتھی طلباء کے ساتھ ہمیشہ رابطے میں رہیں اور تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی خود کو مشغول رکھیں۔مزید تعلیم کی خبریں
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2024 جمعہ 19اپریل سے شروع ہو گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.