ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش عالمی امن کو خراب کرنے کی کھلی سازش اور دہشتگردی ہے ‘ذکر اللہ مجاہد

پاکستان سمیت اسلامی ممالک کے حکمران تحفظ ناموس رسالت ؐ کے حوالے سے جرات مند انہ موقف اختیار کریں ‘ امیر جماعت اسلامی لاہور

جمعہ 17 اگست 2018 20:35

ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش عالمی امن کو خراب کرنے کی کھلی سازش ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے ہالینڈمیں حضور اکرم ؐ سے متعلق توہین آمیز خاکوں کی نمائش کے حوالے سے شدید غم رنج اور غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہالینڈ میں آپ ؐ سے متعلق کارٹون مقابلے پر ناصرف پاکستان کے مسلمان بلکہ پوری مسلم امہ شدید غم اور کرب میں مبتلا ہے۔ گستاخانہ خاکوں کی نمائش عالمیء امن کو خراب کرنے کی کھلی سازش اوردہشتگردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے لیے آقادوجہاں ؐ سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہے ۔تحفظ ناموس رسالت ؐ پوری کائنات کے مسلمانوں کا ایمانی فریضہ اور آپؐ کی محبت کا تقاضہ ہے ۔ہالینڈ کے پارلیمنٹ کے رکن کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی نمائش عالمی جنگ کو دعوت دینے کے متراد ف ہے ۔

(جاری ہے)

فرانس اوریورپ سمیت عالم کفر کی طاقتیں مسلم ممالک کے مسلمانوں کے حقوق غصب کو کرنے کی سازش میں مصروف عمل نظر آتی ہیں۔

کبھی مسلمانوں کی محبوب ہستی کے گستاخانہ خاکے بنا کر ، کبھی حجاب اور داڑھی پر پابندی لگا کر تو کبھی قبلہ اول کو اسرائیلی کا دارالخلافہ بنا کر پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے درپے رہتی ہیں ۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ اگر صدر، وزیراعظم اور ججوں جیسے عہدداروں کے لیے قانون سازی ہو سکتی ہے تو کائنا ت کی عظیم ہستی آپؐ کی ذات کے لیے اس طرح کی مزموم ہتھکنڈوں کے خلاف عالمی قانون سازی کیوں نہیں ان توہین آمیز خاکوں کی اشاعت گستاخانہ اور جہالت کے زمرے میں آتی ہے۔

اظہار رائے کی آزادی کا مقصد کسی مذہب کی توہین ہزگز نہیں ہونی چاہے۔ فرانس ،ہالینڈ اور یورپ کی عوام اس قسم کی مذموم حرکتیں کرنے والوں کا محاسبہ کریں۔اس عمل سے دنیا میں قیام امن کو نقصان ہو گا ہم حکومت پاکستان سمیت اسلامی ممالک کے حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تحفظ ناموس رسالت کے حوالے سے جرات مندانہ موقف اختیار کریں ۔