ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت پر عدالت نے ٹرائل کورٹ سے چکرا گوٹھ کیس کی تفصیلات طلب کرلیں

جمعہ 17 اگست 2018 20:35

ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت پر عدالت نے ٹرائل کورٹ سے چکرا گوٹھ کیس ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے پولیس وین حملے میں گرفتار ایم کارکن عمران کی درخواست ضمانت کی سماعت پر عدالت نے ٹرائل کورٹ سے چکرا گوٹھ کیس کی تفصیلات طلب کرلیں۔سندھ ہائی کورٹ نے 31 اگست کو کیس کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیا ۔

(جاری ہے)

دوران سماعت چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ کاکہنا تھا کہ ملزم عمران کی 2 بار میرٹ پردرخواست ضمانت مسترد ہوچکی ہے، ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف اب تک چار گواہ پیش کیے جاچکے ہیں، ایک نے اس کے حق میں بیان دیا،ملزم سات سال سے جیل میں ہے، پولیس کا الزام ہے کہ 2011 چکرا گوٹھ پولیس وین پر فائرنگ 6 پولیس اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے، ایم کیوایم کا سیکٹر انچارج کامران مادھوری، رئیس مما سمیت دیگر ملزمان جیل میں ہیں۔