وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی نے ہاسٹلز گرائونڈسے منسلک جاگنگ ٹریک کا افتتاح کر دیا

جمعہ 17 اگست 2018 20:43

لاہور۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد اختر نے ہاسٹلز سے منسلک گرائونڈ میں دو کلومیٹر کے جاگنگ ٹریک کا افتتاح کر دیا ،اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں رجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان، اقامتی آفیسر اول چوہدری افتخار احمد، اقامتی آفیسر دوم ملک محمد ظہیر، مختلف شعبہ جات کے سربراہان، فیکلٹی ممبران اور اتھلیٹس نے شرکت کی،اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد نے کہا کہ مضبوط جسم ہی صحت مند ذہن کا ضامن ہے،انہوں نے کہا کہ کھیل ہمیںروزمرہ کے معاملات سپورٹس مین سپرٹ کے ساتھ ادا کرنے کے علاوہ ہار جیت اور نظم و ضبط کا سبق سکھاتے ہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دیں گے۔