Live Updates

عمران خان کی قومی اسمبلی آمد، ایوان وزیراعظم عمران خان کے نعروں سے گونج اٹھا

جمعہ 17 اگست 2018 20:49

عمران خان کی قومی اسمبلی آمد، ایوان وزیراعظم عمران خان کے نعروں سے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جب ایوان میں داخل ہوئے تو مہمانوں کی گیلریوں سے نعرے بازی شروع ہوگئی اور پورا ایوان وزیراعظم عمران خان، آئی آئی پی ٹی آئی کے نعروں سے گونج اٹھا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جب پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد ایوان میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ داخل ہوئے تو مہمانوں کی گیلریاں کھچا کھچ بھری ہوئی تھیں اور عمران خان کو دیکھتے ہی مہمانوں کی گیلریوں میں موجود مہمانوں نے ایوان میں نعرے بازی شروع کر دی اور پورا ایوان وزیراعظم عمران خان، آئی آئی پی ٹی آئی جیسے خیرمقدمی نعروں سے گونج اٹھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات