فیڈرل بورڈ کے بارھویں کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 20 اگست کو کیا جائے گا

جمعہ 17 اگست 2018 20:57

فیڈرل بورڈ کے بارھویں کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 20 اگست کو ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام ماہ اپریل جون 2018ء میں منعقد ہونے والے ہایئر سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ پارٹ ٹو سالانہ امتحان 2018کے نتائج کا اعلان مورخہ 20 اگست 2018ء بروز پیر دن دو بجے کیا جائے گا۔ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایسے امیدوار جنہوں نے موبائل فون نمبر داخلہ فارم میں درج کئے تھے، ان کا متعلقہ رزلٹ ایس ایم ایس کے ذریعے ان کو بھیج دیا جائے گا۔

متذکرہ بالا نتیجہ وفاقی تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ www.fbise.edu.pk پر دستیاب ہے۔ نیز ایس ایم ایس کے ذریعے رزلٹ معلوم کرنے کے لئے امیدوار FB{Roll Number} لکھ کر 5050 پر بھیجنا ہو گا۔ تمام امیدواران کے رزلٹ کارڈ زرلٹ کے اعلان کے بعد بھجوا دیئے جائیں گے اور ریگولر امیدواران کو ان کے رزلٹ کارڈ ان کے ادارے جبکہ ex/private امیدواران کے رزلٹ کارڈ ان کے دیئے گئے پتہ پر ارسال کر دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اگر کسی پرائیویٹ امیدوار کو مورخہ 5 ستمبر 2018ء تک اس کا رزلٹ کارڈ موصول نہ ہو تو وہ نتیجہ کے اعلان کے 30 دن کے اندر بنام کنٹرول امتحانات سیکریسی درخواست دے کر اپنا رزلٹ کارڈ بغیر فیس کے حاصل کر سکتا ہے۔ طلباء کو مائیگریشن سرٹیفکیٹ، ری چیکنگ آف آنسر سکرپٹس، ڈپلیکیٹ رزلٹ کارڈ، ویریفکیشن آف رزلٹ کارڈ/سرٹیفکیٹ اور کوریکشن ان رول نمبر سلپ کے لئے آن لائن اپلائی کرنے کی سہولت بھی دستیاب ہے۔

متعلقہ عنوان :