سندھ حکومت نے عید قربان پر4 تعطیلات کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

جمعہ 17 اگست 2018 20:57

سندھ حکومت نے عید قربان پر4 تعطیلات کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) سندھ حکومت نے عید قربان پر4 تعطیلات کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے حکومت سندھ کی اعلان کردہ چار تعطیلات سے سرکاری ملازمین کی موجیں ہوگئیں،چھ دن چھٹیاں منائیں گے۔

(جاری ہے)

حکومت سندھ کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق عید الاضحی پرسندھ میں عام تعطیل 21 اگست سے 24 اگست تک ہوگی۔پچیس اگست کوہفتہ اورچھبیس اگست کواتوارہونے کی وجہ سے صوبہ سندھ میں 21 اگست کوبند ہونے والے سرکاری دفاتر27 اگست کوکھلیں گے اورسرکاری ملازمین چھ دن چھٹی منائیں گے۔

متعلقہ عنوان :