Live Updates

واٹرمافیا کا خاتمہ کردیا گیا ہے،غیرقانونی ہائیڈرنٹس کیخلاف بھرپورکارروائی جاری ہے ،ایم ڈی واٹربورڈ

جمعہ 17 اگست 2018 21:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ نے کہا ہے کہ واٹرمافیا کا خاتمہ کردیا گیا ہے،غیرقانونی ہائیڈرنٹس کیخلاف بھرپورکارروائی جاری ہے ،اطلاع ملتے ہی پانی چوروں کی گرفتاری عمل میں لاکر ان کے خلاف مقدمات درج کرائے جاتے ہیں،بدعنوانی میں ملوث کسی افسر یا اہلکار کے خلاف بغیر کوئی وقت ضائع کیئے کارروائی کی جاتی ہے ،واٹربورڈ کو درست سمت پر ڈال رہے ہیں ، گزشتہ پانچ مہینوں کے دوران کیئے گئے اقدامات سے شہریوں کو فراہمی ونکاسی آب کی سہولیات کی فراہمی میں بہت بہتری آئی ہے،منتخب نمائندے واٹربورڈ سے تعاون کریں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی کے رہنما اور رکن اسمبلی فردوس شمیم کی قیادت میں آنے والے تحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی کے وفد کے ساتھ منعقدہ اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پرواٹربورڈ کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ٹیکنیکل سروسز اسد اللہ خان ،ڈی ایم ڈی آرآر جی محمد اسلم خان ، ڈی ایم ڈی ایچ آر ڈی اینڈ اے شعیب تغلق ، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر پلاننگ ایوب شیخ ،ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر محمد ثاقب،چیف انجینئر غلام قادر عباس،اعظم خان ، ایم ڈی کے ایڈوائزر مشکور الحسنین ، تمام سپرنٹنڈنگ انجیئنئرز اور دیگر افسران موجود تھے جبکہ وفد میں رکن سندھ اسمبلی محمد علی عزیز ، عمر عماری،بلال احمد ، سدرہ عمران ، سنجے گنگوانی، سعیدآفریدی، شبیر قریشی ، ریاض حیدر ، شاہنواز جدون، عدیل احمد ، راجہ اظہر اور رابستان خان شامل تھے ، اس موقع پر وفد کو واٹربورڈ کی جانب سے شہریوں کوپانی کی فراہمی سیوریج کی نکاسی اور جاری منصوبوں سمیت ریکوری و دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ، ایم ڈی واٹربورڈ نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو دوسوکلومیٹر دور سے پانی لاکر دستیاب پانی کی منصفانہ تقسیم کا فریضہ واٹربورڈ محدود وسائل کے باوجود بہ احسن وخوبی سرانجام دیتا ہے ، انہوںنے کہا کہ واٹرکمیشن کی ہدایات اور نگرانی میں واٹربوربورڈ نے شہریوں کی سہولیات کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں موبائل ایپ کا اجراء ،آن لائن ٹینکرز سیل کا قیام کے علاوہ شہر کے 9 فلٹرپلانٹس پر جدید و بین الاقوامی معیار کے 30 کلو رینیٹر ز کی تنصیب،ٹی پی تھری فیز ون اور دیگر منصوبے مکمل کرلیئے گئے ہیں کراچی کو اضافی پانی کی فراہمی کیلئے جاری 65 ایم جی ڈی ، 100ایم جی ڈی کے فور منصوبہ کا عظیم منصوبہ آب رسانی پر کام تیز رفتاری سے جاری ہے ،انہوںنے وفد میں شامل اراکین سندھ اسمبلی سے کہا کہ وہ شہریوں کو پانی اور نکاسی آب کی بہتر فراہمی کیلئے واٹربورڈ سے تعاون کریں ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نے کہا کہ تحریک انصاف شہریوں کو پانی کی مسلسل فراہمی اور نکاسی آب کی سہولیات بہم پہنچانے میں واٹربورڈ سے بھرپور تعاون کیا جائے گا بلکہ تحریک انصاف شہریوںکو پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی ، انہوں نے کہا کہ پانی کے ضیاع کوروکنے ، شہریوں کو فراہمی ونکاسی آب سے متعلق سہولیات میں اضافہ اور واٹربورڈ صارفین کو بلوں کی ادائیگی سہل بنانے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے ،اجلاس میں طے ہوا کہ اراکین اسمبلی اپنے حلقہ انتخاب میں تعینات واٹربورڈ افسران کے ساتھ اجلاس منعقد کریں گے شہریوں کے پانی و نکاسی آ ب سے متعلق شکایات کے ازالے کیلئے رابطے کریں گے اس کے علاوہ پانی کی چوری کی روک تھام کیلئے بھرپور کردار اد ا کریں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات