لاڑکانہ پولیس کی کارروائیاں ،12ملزمان گرفتار ،منشیات برآمد

جمعہ 17 اگست 2018 21:03

لاڑکانہ پولیس کی کارروائیاں ،12ملزمان گرفتار ،منشیات برآمد
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ شبیر احمد سیٹھار کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد اور سماجی برائیوں کے خلاف کاروائیاں قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 12 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے منشیات برآمد کرلی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رحمت پور پولیس نے بازیگر پل کے قریب سے کچھ عرصہ قبل زمین کے تنازعے پر یوسف چانڈیو نامی شخص کو ڈنڈوں اور لاٹھیوں سے قتل کرنے والے 3 مطلوب ملزمان سلیم کھکھرانی، الہندو کھکھرانی اور ذوالفقار عمرانی کو، کچے والے علائقوں میں سرچ آپریشن کے نتیجے میں زمین کے اندر دفن کی گئی 25 بوریاں بھنگ کی بوریاں برآمد کرکے 5 مشتبہ افراد کو، سچل پولیس نے سچل کالونی میں جوا کے اڈے پر چھاپہ مارکر جواریوں شاہد منور سانگی، وسیم پٹھان، راجیش اور امان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے نقد رقم، لیپ ٹاپ اور ایک عدد کمپیوٹر برآمد کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار تمام ملزمان کے خلاف ایسے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :