بیوی کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے شوہر کی دہائی، بیگم اور سسرالیوں سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ

جمعہ 17 اگست 2018 21:03

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) لاڑکانہ پریس کلب کے سامنے انوکھا احتجاج، بیوی کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے شوہر کی دہائی، بیگم اور سسرالیوں سے تحفظ فراہم کیا جائے : زخمی شوہر کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ممتاز کالونی کے رہائشی آکاش سندھیلو نے لاڑکانہ پریس کلب کے سامنے اپنی بیگم فوزیہ سندھیلو کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ محض 5 سو روپے نہ دینے پربیگم فوزیہ سندھیلو نے اینٹوں سے وار کر کے تشدد کا نشانہ بنایا، آکاش سندھیلو کے مطابق میں بیگم کی شکایت علاقے کے معزز شخص کو بھی کی مگر انہوں نے کوئی خاطر خواہ جواب نہیں دیا، انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی بیگم اور سسرالیوں سے جان کا خطرہ ہے ضلع انتظامیہ و پولیس مجھے تحفظ فراہم کرے۔

متعلقہ عنوان :