جمعیت علمائے پاکستان کی جانب ہالینڈ کی حکومت کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 17 اگست 2018 21:19

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) جمعیت علمائے پاکستان کی جانب ہالینڈ کی حکومت کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حافظ علی شیر جتوئی، حافظ شوکت میرجت، واحد بخش بھٹو و دیگر نے کہا کہ ہالینڈ میں نبی پاکؐ کے شان میں گستاخانہ خاکے بنائے گئے ہیں اور مقابلے کا اعلان کیا گیا ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ مظاہرین نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے ہالینڈسے سفارتی تعلقات ختم کرکے بائیکاٹ کرنے کا مطالبا کیا بصورت دیگر احتجاج کے دائرے کو وسیع کرنے کا عندیہ بھی دے دیا۔