Live Updates

عمران خان وزیر اعظم بن گئے

تحریک انصاف کے کارکنان نے ملک بھر میں جشن منانا شروع کر دیاا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 17 اگست 2018 18:42

عمران خان وزیر اعظم بن گئے
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-17 اگست 2018ء ) :عمران خان وزیر اعظم بن گئے۔ تحریک انصاف کے کارکنان نے ملک بھر میں جشن منانا شروع کر دیا۔تفصیلات کے مطابق عمران خان ملک کے 22ویں وزیر اعظم بن گئے ہیں۔اس تاریخی موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے ملک بھر میں جشن منانا شروع کردیا۔اس موقع پر ملک بھر میں تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے مٹھائیاں تقسیم کی جارہی ہیں۔

ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا جارہا ہے۔اس موقع پر تحریک انصاف کے کھلاڑی شکرانے کے نفل بھی ادا کررہے ہیں۔اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنان کا کہنا تھا کہ آج انکا طویل انتظار ختم ہو چکا ہے اور عمران خان کو بھی انی 22 سالہ جدوجہد رنگ لے آئی ہے۔اس موقع پر کھلاڑی پرجوش تھے کہ عمران خان ملک کے وزیر اعظم بن کر ملک کی تقدیر بدل دیں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ قائد ایوان کے انتخاب کے لیے اسپیکر اسد قیصر کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہوا۔

اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ وزارت عظمٰی کے عہدے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے مابین مقابلہ ہوا جس میں عمران خان کامیاب ہوئے۔ عمران خان کو 176 ووٹ ملے جبکہ شہباز شریف نے 96 ووٹس حاصل کیے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے رائے شماری مکمل ہونے کے بعد اعلان کیا اور کہا کہ عمران خان 176 ووٹ حاصل کر کے قائد ایوان منتخب ہوگئے ہیں جبکہ ان کے مد مقابل شہباز شریف نے 96 ووٹ حاصل کیے۔

اسپیکر اسد قیصر کے اعلان کے بعد اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا جس پر اسپیکر اسمبلی اپوزیشن اراکین کو نشست پر بیٹھنے کا کہتے رہے ۔ دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی کے اعلان کے بعد نو منتخب وزیراعظم عمران خان کے چہرے پر مُسکراہٹ تھی اور وہ بار بار آسمان کی طرف تشکرانہ انداز میں دیکھتے رہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات