درخت لگانا صدقہ جاریہ اور ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کا ذریعہ ہے، شیراز وڑائچ

جمعہ 17 اگست 2018 21:57

درخت لگانا صدقہ جاریہ اور ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کا ذریعہ ہے، ..
چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء)ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر محمد شیراز وڑائچ نے کہا ہے کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کاذریعہ بھی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے کمپلیکس سمیت مختلف مقامات پر 150 پودے لگا کر شجر کاری کی مہم کے آغاز کے دوران کیا ۔اس موقع پر مقامی این جی اوز بھی شریک تھیں ۔