حلقہ این اے 65 چکوال دو پر ضمنی الیکشن کیلئے انتخابی شیڈول جاری

پولنگ 14 اکتوبر، کاغذات نامزدگی 28 سے 30 اگست تک جمع کروائے جا سکیں گے، نشست پرویز الٰہی کی طر ف سے خالی کی گئی

جمعہ 17 اگست 2018 22:15

حلقہ این اے 65 چکوال دو پر ضمنی الیکشن کیلئے انتخابی شیڈول جاری
چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) حلقہ این اے 65 چکوال دو پر ضمنی الیکشن کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی شیڈول جاری کر دیا ، اس نشست پر پولنگ 14 اکتوبر کو ہو گی جبکہ کاغذات نامزدگی 28 سے 30 اگست تک جمع کروائے جا سکیں گے ، یہ نشست چوہدری پرویز الٰہی مسلم لیگ ق کی طر ف سے خالی کی گئی ہے جنہوں نے اپنی صوبائی نشست برقرار رکھتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھا لیا ہے مسلم لیگ ق نے اس نشست پر چوہدری شجاعت حسین کو نامزد کیا ہے اور پاکستان تحریک انصاف کی ہائی کمان نے بھی اس حوالے سے چوہدری شجاعت حسین کو گرین سگنل دے دیا ہے اس نشست کے دوسرے اہم کھلاڑی سردار غلام عباس ہیں جو اس وقت فریضہ حج کی ادائیگی کے سلسلے میں سعودی عرب میں موجود ہیں اور ان کی واپسی 28 اگست سے قبل ہونے کا امکان ہے ، مسلم لیگ ن نے ابھی تک اپنے کسی امیدوار کو حتمی شکل نہیں دی ہے متحدہ اپوزیشن بھی اعلیٰ سطح پر تقسیم ہو چکی ہے پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کے شہباز شریف کو وزیر اعظم کے الیکشن میں ووٹ نہیں دیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اس نشست پر پیپلزپارٹی اپنا امیدوار ضرور کھڑا کھڑے کی ، 25 جولائی کے الیکشن میں اس نشست سے پیپلزپارٹی کے ملک ہاشم ڈھرنال نے 3 ہزار8 سو ووٹ حاصل کیے تھے البتہ اسی نشست پر تحریک لبیک پاکستان کے میجر (ر) محمد یعقوب نے 23 ہزار سے زائد ووٹ لے کر مسلم لیگ ن کی شکست کو یقینی بنایا تھا ، چوہدری پرویز الٰہی نے اس نشست پر1 لاکھ 55 ہزار ریکارڈ ووٹ حاصل کیے تھے ان کے مد د مقابلہ مسلم لیگ ن سردار فیض ٹمن 1 لاکھ 6 ہزار ووٹ حاصل کر سکے تھے آزاد امیدوار سردار منصور ٹمن کے ساڑھے گیارہ ہزار ووٹ بھی 25 جولائی کے انتخابی نتائج میں نمایاں تھے ، چوہدری شجاعت حسین کی نامزدگی پر پی ٹی آئی اور سردا رغلام عباس کے اندر بھی شدید تحفظات موجود ہیں البتہ عید کے بعد سیاسی سرگرمیاں تیز ہونگی بحرحال اس نشست پر ایک دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے کیلئے میدان لگنا شروع ہو گیا ہے۔