پنجگور میں جمعیت علما اسلام کی جانب سے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 17 اگست 2018 22:15

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) پنجگور میں جمعیت علما اسلام کی جانب سے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور ہالینڈ حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی.احتجاجی ریلی میں پنجگور بھر سے جوان بزرگ اور بچوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی. ریلی کی قیادت جمیعت علما اسلام کے ضلعی امیر حافظ محمد اعظم بلوچ کر رہے تھی.

ریلی چتکان بازار کے مختلف گلیوں سے ہوتا ہوا پریس کلب کے سامنے ایک جلسہ کی شکل اختیار کر گیا. ریلی کے شرکا ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٴْٹھا رکھے تھے جن میں ہالینڈ حکومت اور گستاخانہ خاکوں کے خلاف نعری درج تھی. احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جمیعت علما اسلام کے ضلعی امیرحافظ محمد اعظم بلوچ مولانا محمد الیاس تربتی مولانا علی احمد بلوچ حاجی عبدالعزیز مولانا الیاس ولی ساسولی حاجی محمد یاسین بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے مسلمانوں کو زخمی کردیا ہے اور اس کے خلاف عالم.اسلام کو ہالینڈ حکومت کے خلاف مل.کر جدوجہد کرنا ہے اور پاکستان سمیت عالم اسلام کو ہالینڈ سے اپنے سفارتی تعلقات ختم کرکے اپنے سفیر بلانے چاہیئے اور جب تک ہالینڈ حکومت گستاخانی خاکوں کی اشاعت کے سلسلہ بند نہ کرے اس کے ساتھ کاروباری تعلقات ختم کرنا چاہیئی.انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت کیلئے ہم اپنی جانوں کا نزرانہ بھی پیش کر سکتے ہیں.

ہم.اپنے پیارے نبی آخرالزمان کے خلاف کچھ بھی برداشت نہیں کرسکتی. غیر مسلم.اس طرح کے حرکت کرکے مسلمانوں کے جزبات کو آزمانا چاہتے ہیں. انہوں نے کہا کہ ہم حکومت پاکستان سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس گستاخانہ عمل کے خلاف شدید احتجاج کرکے احتجاجاً اپنا سفیر ہالینڈ سے بلا لیں�

(جاری ہے)