راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

جمعہ 17 اگست 2018 22:12

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں چند مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم میر پور خاض، ٹھٹھہ ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، مالاکنڈ، ڈی آئی خان ڈویژن اور اسلام اباد میں چند مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔اس دوران ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، فیصل اباد، کوہاٹ، مالاکنڈ، پشاور، کوئٹہ، مکران، قلات اور سبی ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب: ملتان 25، خانپور 10، جھنگ، بہاولنگر 03، لیہ 01، بلوچستان: خضدار 23، سبی 13، بارکھان 02، لسبیلہ 01، خیبرپختونخوا: چراٹ 12، پارہ چنار 03 اور دیر میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔