Live Updates

عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہونے پر کوئٹہ پریس کلب کے سامنے پارٹی کے کارکنوں کا قبائلی رقص اور مٹھائی تقسیم کی گئی

جمعہ 17 اگست 2018 22:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا وزیراعظم منتخب پر کوئٹہ پریس کلب کے سامنے پارٹی کے کارکنوں کا قبائلی رقص اور مٹھائیاں تقسیم کی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو قومی اسمبلی کے 176ارکان نے ووٹ دے کر وزیراعظم پاکستان منتخب کیا جس کی خوشی میں پارٹی کے کارکنوں نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے بلوچستان کا روایتی رقص اتن پیش کیا اور مٹھائیاں تقسیم کی اور وزیراعظم عمران خان کے حق میں خوشی سے زبردست نعرہ بازی اور اس امید کا اظہار کیا کہ انہوں نے جو وعدے کئے ہیں اسے وہ ضرور پورا کرینگے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات