Live Updates

عمران خان کا وزیر اعظم منتخب ہونا ایک نیک شگون ہے ،بابر یوسفزئی

انشاء اللہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان د ن دگنی رات چگنی ترقی کریگا، صوبائی سیکرٹری اطلاعات

جمعہ 17 اگست 2018 22:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ عمران خان کا وزیر اعظم منتخب ہونا ایک نیک شگوں ہے ۔ انشاء اللہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان دن دگنی رات چگنی ترقی کریں گا ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ پاکستان کی عوام کی عوام کو بہتر زندگی کی طرف گامزن کریں گے پاکستان کی عوام کئی بہتر خدمت کریں گے ہم پر جو پاکستان کی عوام نے اعتماد کیا ہے اس پر پورا اتریں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کو بھی کرپشن اور کمیشن سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے بلوچستان میں بھی ترقی لائیں گے بلوچستان کی احساس محرومیوں کو اولین ترجیحات میں ختم کیا جائے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی پارلیمانی کمیٹی ، کمیٹی سربراہ سردار یار محمد رند کی قیادت میں بلوچستان میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات