جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی میں13 ملزمان گرفتار۔پولیس

جمعہ 17 اگست 2018 22:25

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی کرتے ہوئی13 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ ومنشیات بر آمد کر لئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ سول لائن پولیس نے جائیدادسے 1050گرام چرس،تھانہ نصیر آباد پولیس نے سہیل سی10لیٹر کھلی شراب،مرکس سی10لیٹر کھلی شراب،تھانہ رتہ امرال پولیس نے کامران سی01عدد پستول 30بورمعہ04روند،اسامہ سے 01عدد پستول 30بورمعہ04روند،جواد سے 01عدد پستول 30بورمعہ03روند،بلال سے 01عدد خنجر ،تھانہ وارث خان پولیس نے ارباب سے 01عدد پستول 30بور معہ 03روند ،اویس سے 01عدد پستول 30بور معہ 02روند،تھانہ نصیرآبادپولیس نے حسیب سے 01عدد پستول 30بور معہ 02روند،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے رب نواز سے 01عدد پستول 30بور معہ 02روند،تھانہ صادق آباد پولیس نے دانش کو کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر جبکہ تھانہ ویسٹریج پولیس نے نور اسلام کو پاکستان میں موجودگی کی بابت اجازت نامہ پیش نہ کرنے پر 14فارنر ایکٹ کے تحت ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔