بلاول بھٹو کا دھاندلی کیخلاف پارلیمانی کمیشن بنانے کا مطالبہ
عمران خان پورے پاکستان کاوزیراعظم ہے،عمران خان نے جنہیں بھیڑ بکریاں، گدھے اورزندہ لاشیں قرار دیا ان کے بھی وزیراعظم ہیں،مجھے یقین ہے کہ خاں صاحب نفرت انگیز تقاریر سے گریز کریں گے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کاقومی اسمبلی میں خطاب
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 17 اگست 2018 19:51
(جاری ہے)
قومی اسمبلی عوام کی امنگوں کا گہوارہ ہے۔تمام جماعتوں کے ساتھ ملکر ایوان کا وقار بلند کریں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ جمہوریت کیلئے ہارون بلور، سراج رئیسانی کی قربانی کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔انہوں نے الیکشن کے دن 30شہیدوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے الیکشن میں دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیشن بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے اسپیکر تمام جماعتوں کے ساتھ ملکر ایوان کوچلائیں گے۔پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی مبینہ دھاندلی کیخلاف پارلیمانی کمیشن کا مطالبہ کردیا۔الیکشن پرتحفظات کے باوجود جمہوری عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔2018ء کے انتخابات میں دھاندلی سے بھی ہم نے کچھ نہیں سیکھا۔الیکشن میں سب کوبرابری کے مواقع نہیں دیے گئے۔انتخابی نتائج کو روکا گیا۔انتخابی نتائج بعض حلقوں میں 2گھنٹے اور بعض حلقوں میں 3گھنٹے نتائج روکے گئے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔پیپلزپارٹی ہمیشہ پارلیمنٹ کی بالادستی پریقین رکھتی ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ تھا کہ میں آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کی بجائے خودکشی کرنا پسند کروں گا۔پاکستانی معیشت کو اصلاحات کی ضرورت ہے۔عمران خان نے پانی کا مسئلہ اور عوامی مسائل بھی حل کرنے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہاکہ پاکستان بین الاقوامی محاذ پرتنہائی کا شکار ہے لہذا عمران خان کسی مخصوص کا وزیراعظم نہیں بلکہ پورے پاکستان کاوزیراعظم ہے۔عمران خان نے جنہیں بھیڑ بکریاں، گدھے اورزندہ لاشیں قرار دیا ان کے بھی وزیراعظم ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ خاں صاحب ماضٰ کی طرح نفرت انگیز تقریر سے گریز کریں گے۔اور پورے پاکستان کوساتھ لیکر چلیں گے۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.