کراچی،منتخب وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نئی کابینہ کے ہمراہ کل ہفتہ کو حلف اٹھائیں گے

جمعہ 17 اگست 2018 22:36

کراچی،منتخب وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نئی کابینہ کے ہمراہ کل ہفتہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) منتخب وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نئی کابینہ کے ہمراہ ہفتہ کو حلف اٹھائیں گے، قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی مراد علی شاہ اور کابینہ اراکین سے حلف لیں گے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹوزرداری حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے، سندھ کی نئی کابینہ میں پہلے مرحلے میں چند وزراء حلف اٹھائیں گے، ذرائع کے مطابق حلف اٹھانے والوں میں عذرا پیچوہو، مکیش چاولہ، سعید غنی، ناصر شاہ، جام خان شورو، سہیل سیال، ملک اسد سکندر، سردار شاہ کے نام شامل ہیں، ممتاز جکھرانی، محمد علی ملکانی بھی حلف اٹھائیں گے، سندھ کابینہ میں نئے چہروں منور وسان، پیر مجیب الحق، سراج قاسم سومرو، اویس قادر شاہ، عزیز جونیجو کو بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :