چنیوٹ،چیف جسٹس پانامہ لیکس میں ملوث قا دیانی جو ملوث قرار پائے گئے ہیں ان کے خلاف بھی از خود نوٹس لیتے ہو ئے کاروائی کر یں

قادیانیوں کی اعلیٰ قیادت پانامہ لیکس میں سر فہرست ،بیرون ممالک آف شور کمپنیوں میں درجنوں قادیانی ملوث ہونے کے انکشافات ہو ئے ہیں

جمعہ 17 اگست 2018 22:40

چنیوٹ،چیف جسٹس پانامہ لیکس میں ملوث قا دیانی جو ملوث قرار پائے گئے ..
چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان پانامہ لیکس میں ملوث قا دیانی جو ملوث قرار پائے گئے ہیں ان کے خلاف بھی از خود نوٹس لیتے ہو ئے کاروائی کر یں قادیانیوں کی اعلیٰ قیادت پانامہ لیکس میں سر فہرست ،بیرون ممالک آف شور کمپنیوں میں درجنوں قادیانی ملوث ہونے کے انکشافات ہو ئے ہیں ،تفصیلات کے مطابق پانامہ لیکس کی جانب سے جہاں پر 400پاکستانیوں کے نام آئے ہیں جن میں ان افراد کی آف شور کمپنیاں اور بیرون ممالک میں دولت مو جو د ہے وہاں پر قادیانیوں کی اعلیٰ قیادت بھی اس ملوث پائی گئی ہے اور پانامہ لیکس میں قادیانیوں کا مو جو دہ سربراہ مرزا مسرور احمد کا نام سر فہرست ہے اس کے علاوہ ذرائع کے مطابق مرزا مسرور کے قریبی ساتھی اور رشتہ داروں کے نام بھی اس فہرست میں مو جود ہیں جن میں ان کا تعلق چناب نگر اور لا ہور لندن سے ہے جن کے نام خاص طور پر مرزا مسرور احمد ،مرزا ناصر انعام احمد (چناب نگر)سید قمر سلطان احمد (لاہور)سید محمود احمد ،لاہور،سید شعیب احمد ،لاہور ،سیدہ بشریٰ بیگم ،لاہور،سید قاسم احمد ،لاہور،سید خالد احمد ،مرزا سفیر احمد ،لاہور،شوکت جہان احمد ،لاہورمسعود احمد خالد،چناب نگر ،مرزا ذوالفقار احمد ،مرزا ثمر احمد (چناب نگر )و دیگر افراد موجود ہیںجن کی آف شور کمپنیاں اور بیرون ممالک اثاثے موجود ہیں قادیانیوں کے نام پانامہ لیکس میں آنے پر تبصرہ کرتے ہو ئے انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے نائب امیر مو لا نا قا ری شبیر احمد عثمانی نے کہا کہ سیا ست دانوں ،وزیر اعظم اور دیگر افراد کی آف شور کمپنیوں اور بیرون مما لک اثاثوں کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں لیکن قادیانیوں سے کو ئی پو چھ گچھ نہیں انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ جہاں پر 400سے زائد سیاست دانوں اور تاجروں کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں وہاں پر قادیانیوں کو بھی ان تحقیقات میں شامل کیا جائے اور ان سے یہ پو چھا جا ئے کہ اتنی بڑی رقم کہاں سے آئی اور یہ افرادکیسے آف شور کمپنیوں کے مالک بن گئے ،انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ قا دیانیوں کی اعلیٰ قیادت کے نام پانامہ لیکس میں آنے پر ان کے خلاف بھی تحقیقات کی جائیں اور فوری طور پر گرفتار کیا جائے ۔