بلوچستان میں کوئلہ کی کان میں ہلاک اور زخمی ہونے والے کارکنوں کو فوری قانونی امداد اورمعاوضہ دیا جائے ‘جواد احمد

برابری پارٹی پاکستان مختلف مزدور تنظیموں کے ساتھ مل کر ورکرز کی صحت اور سلامتی پر اقدامات کیلئے لائحہ عمل بنائے گی چیئرمین برابری پارٹی

جمعہ 17 اگست 2018 22:54

بلوچستان میں کوئلہ کی کان میں ہلاک اور زخمی ہونے والے کارکنوں کو فوری ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا کہ بلوچستان میں کوئلہ کی کان میں ہلاک اور زخمی ہونے والے کارکنوں کو فوری قانونی امداد اورمعاوضہ دیا جائے ،برابری پارٹی پاکستان ہلاک ہونے والے کے لواحقین کے غم میںبرابر کے شریک ہے اور اس مشکل کی گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ورکرز کی صحت اور سلامتی کو یقینی بنائے تاکہ آئے روز اس طرح کے حادثات کی روک تھام کی جائے ۔

ان خیالات کا اظہارانہوںنے پارٹی کے ہنگامی اجلاس میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ متعلقہ اداروں اور مائنز انسپکٹرز کی جدید تقاضوں کے مطابق تربیت کروائی جائے اور ورکرز کو بغیر حفاظتی اقدامات کے کام پر نہ لگایا جائے ۔جواد احمد نے مزید کہا کہ کانوں میںکام کرنے والے ورکرز آئے روز حادثا ت کی وجہ سے ہلاک اور زخمی ہوتے رہتے ہیںجبکہ مالکان کروڑوں روپے کا منافع کمانے کے باوجود ورکرز کی حفاظت کے لئے اقدامات نہیں کرتے۔برابری پارٹی پاکستان مختلف مزدور تنظیموں کے ساتھ مل کر ورکرز کی صحت اور سلامتی پر اقدامات کے لئے لائحہ عمل بنائے گی اورمیڈیا کے ذریعے ورکرز حقوق کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔