نیشنل فوڈز میں پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب

نیشنل فوڈز لمٹیڈ اپنی کامیابیوں میں قوم کو شریک کرنے ، اقتصادی ترقی کو تیز کرنے اورپاکستان کو خوشحال بنانے پر یقین رکھتا ہے

جمعہ 17 اگست 2018 22:54

نیشنل فوڈز میں پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) نیشنل فوڈز لمٹیڈ میں پاکستان کا 71واں یوم آزادی پورے جوش و جذبے سے منایا گیا۔ اس موقع پر کمپنی کے ہیڈ آفس میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔نیشنل فوڈز لمٹیڈ اپنی کامیابیوں میں قوم کو شریک کرنے ، اقتصادی ترقی کو تیز کرنے اورپاکستان کو خوشحال بنانے پر یقین رکھتا ہے۔گزشتہ برسوں کے دوران فوڈ پروڈکٹس کے اس ممتازبرانڈ نے صارفین کے لیے ذائقے اور سہولت میں اضافے اور ملک کے صنعتی شعبہ کو زیادہ ترقی یافتہ اور مستحکم بنانے کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

دنیا بھر میں لوگ ،اعلیٰ معیار کے باعث،نیشنل فوڈز کی پروڈکٹس پر اعتماد کرتے ہیں اور ان سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اس طرح نیشنل فوڈز کی زبردست کارکردگی نے عالمی سطح پر پاکستان کی مثبت شناخت کو بہتر بنایا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے کاروباری سفر کے دوران متعدد سنگ میل عبور کرنے کا جشن منانے کے ساتھ نیشنل فوڈز لمٹیڈاپنے جذبہ حب الوطنی کا اظہار بھی کرتا ہے اور پاکستان کا یوم آزادی اور دیگر کامیابیوں کو پرجوش طریقے سے مناتا ہے۔

نیشنل فوڈز پاکستانی شہریوں کی بہتری کے لیے مخلص ہے کیوں کہ ان کا اعتماد اورمسلسل سرپرستی ہی نیشنل فوڈز کی تیزرفتار ترقی کا اہم عنصرہے۔پاکستان کے 71ویں یوم آزادی کے مبارک موقع پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے نیشنل فوڈز لمٹیڈ کے چیئرمین، عبد المجید نے کہا:’’نیشنل فوڈز اپنے پیارے وطن کی آزادی پر یقین رکھتا ہے اور پاکستان انتہائی احترام اور جشن منانے کا حق رکھتا ہے۔اس تقریب میں جب ہم اس پرچم کو تھامے ہوئے ہیں، ہم اس عہد کی تجدید کرنے کی ضرورت ہے کہ جب کبھی بھی قوم کو ہماری ضرورت ہوگی، ہم ہمیشہ اگلے محاذ پر رہیں گے۔‘‘پرچم کشائی کی تقریب کے بعد، چیئرمین عبدالمجید اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، ابرار حسن سمیت،تمام حاضرین نے مل کرقومی ترانہ بھی پڑھا۔

متعلقہ عنوان :