راولپنڈی،سانحہ ماڈل ٹاون میں بے گناہ کارکنوں پر تاریخ کا بد ترین ظلم کیا گیا، غلام علی خان

قوم کی بیٹیوں کوجس بے دردی کے ساتھ شہید کیا گیا،کیا اس سے زیادہ ظلم ہو رہا ہے نواز شریف کے ساتھ ،رہنما عوامی تحریک کا نواز شریف کے ساتھ جیل میں اچھا سلوک نہ کرنے پر تبصرہ

جمعہ 17 اگست 2018 22:59

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے رہنما غلام علی خان نے لیگی رہنماوں کے جیل میںنواز شریف کیساتھ اچھا سلوک نہ ہونے کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہسانحہ ماڈل ٹاون میں بے گناہ کارکنوں پر تاریخ کا بد ترین ظلم کیا گیا ،بد ترین ریاستی غنڈہ گردی کی گئی،کیا اس سے زیادہ ظلم ہو رہا ہے نواز شریف کے ساتھ قوم کی بیٹیوں کوجس بے دردی کے ساتھ شہید کیا گیا، مودی کے یاروںنے عوامی تحریک کے کارکنوں کے ساتھ بھارتی درندوں سے بھی سنگین ظلم کیا ،انہوں نے سوال کیا کہ کیا اس سے بھی زیادہ ظلم، ہو رہا ہے نواز شریف کے ساتھ ،ان خیالات کااظہار انہوںنے گزشتہ قومی امن کمیٹی کے زیراہتمام جشن آزادی کے موقع پر منعقدہ پیغام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوںنے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاون میں نواز حکومت نے جتنا ظلم کیا ملکی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی،آج نواز شریف اور ان کے ساتھیوں کو سانحہ ماڈل ٹاون کے ظلم اور ختم نبوت کے قانون کی توہین کرنے کی سزا مل رہی ہے،انہوںنے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کے انصاف کے لئے چار سال سے منتظر ہیں،انہوںنے چیف جسٹس کو 15دن میں انصاف دلانے کا وعدہ یاد دلاتے ہوئے کہا کہ آج 130دن بیت گئے سانحہ ماڈل ٹاون کے لواحقین اور عوامی تحریک کے وابستگان اب بھی انصاف کے منتظر ہیں، آج ن لیگ قصہ پارینہ بن چکی ہے،مرکز اور پنجاب سے صفایا ہو چکا، آئندہ ملکی سیاست سے ن لیگ کا کوئی کردار نہیں ہو گا۔