حکومت اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلے گی تو ہر اچھے کام میں ساتھ دیں گے،امیر حیدر ہوتی

جمعہ 17 اگست 2018 23:18

حکومت اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلے گی تو ہر اچھے کام میں ساتھ دیں گے،امیر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی امیر حیدر ہوتی نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد نے ہی شہباز شریف کو وزیراعظم نامزد کیا اور انتخاب کے دن ہی تبدیلی کا مطالبہ کرنا درست نہیں،حکومت اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلے گی تو اپوزیشن ہر اچھے کم میں حکومت کا ساتھ دیگی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ حکومت کو اپنے وعدوں پر عمل کرنے کیلئے وقت ملنا چاہئے،عوام سے کئے گئے وعدوں کو ہر حال میں پورا کرنا ہوگا،تبدیلی نظر آنی چاہئے۔