Live Updates

عمران خان عوام کی طاقت سے پہلے وزیراعظم بن کر آئے ہیں،

مجھ سمیت تمام وزیراعظم بنائے جاتے تھے‘شجاعت حسین پچھلے 21 میں سے 2 وزیراعظم میں نے اپنے ہاتھوں سے بنوائے تھے، ملکی وقار، تباہ شدہ معیشت کی بحالی کیلئے سب ان کا ساتھ دیں

جمعہ 17 اگست 2018 23:18

عمران خان عوام کی طاقت سے پہلے وزیراعظم بن کر آئے ہیں،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جو عوام کی طاقت سے بن کر آئے ہیں اس سے پہلے مجھ سمیت 21 وزیراعظم بنائے جاتے تھے جبکہ ان میں سے دو وزیراعظم میں نے خود اپنے ہاتھ سے بنوائے تھے۔ انہوں نے عمران خان کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان 22 سال ایک مقصد اور ایک سوچ کے ساتھ محنت کر کے وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں جبکہ اس سے پہلے کوئی بھی ایسے وزیراعظم نہیں تھے جو عملی طور پر تگ و دو کر کے اس منصب پر پہنچے ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم سب کو چاہئے کہ ان کے عوام کی خدمت کرنے کے جذبہ کی قدر کریں اور پاکستان کے دنیا میں وقار اور تباہ شدہ معیشت کی بحالی کا انہوں نے جو عزم کیا ہے اس میں ان کا ساتھ دیں، ان کے ساتھ چلیں اور مدد کریں، اپنے اختلافات کو بھول جائیں تاکہ عمران خان اپنے 22 سالہ مقصد کو پورا کر سکیں۔ چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ میں عمران خان کا مشکور ہوں کہ انہوں نے ہم پر جو اعتماد کیا اور چودھری پرویزالٰہی کو سپیکر پنجاب اسمبلی کے عہدہ کیلئے نامزد کیا جو بھاری اکثریت سے منتخب ہوئے، ہم انشاء اللہ ان کی توقعات پر پورا اتریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات