سید مراد علی شاہ کل سندھ کے وزیراعلی کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے

قائمقام گورنرسندھ آغاسراج درانی مراد علی شاہ سے حلف لیں گے،حلف برداری کے بعد سندھ کابینہ بھی حلف اٹھائے گی

جمعہ 17 اگست 2018 23:18

سید مراد علی شاہ کل سندھ کے وزیراعلی کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) سید مراد علی شاہ آج(ہفتہ)سندھ کے وزیراعلی کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے،قائمقام گورنرسندھ آغاسرکل درانی ان سے حلف لیں گے،حلف برداری کے بعد سندھ کابینہ بھی حلف اٹھائے گی۔ 1937میں سندھ کی بمبئی سے علیحدگی کے بعد سندھ کے 33 ویں اور 1947 میں قیام پاکستان کے بعد سندھ کے 29ویں وزیر اعلی کی حیثیت سے سید مراد علی شاہ آج (ہفتی)شام 5 بجے گورنر ہائوس میں اپنے منصب کا حلف اٹھائیں گے اور قائمقام گورنرسندھ آغاسراج درانی ان سے حلف لیں گے۔

مراد علی شاہ کو یہ اعزازبھی حاصل ہے کہ ان کے والد سید عبداللہ شاہ بھی 21 اکتوبر1993 سے 6 نومبر 1996 تک سندھ کے وزیراعلی رہے، سندھ کی تاریخ میں سید عبداللہ شاہ کے سوا کوئی دوسرا وزیراعلی نہیں جس کا صاحبزادہ بھی دوسری بار اس منصب پر فائز ہوا ہو۔

(جاری ہے)

مراد علی شاہ بنیادی طورپرانجنیئر ہیں، این ای ڈی یونیورسٹی سے بی اے کرنے کے بعد سرکاری ملازمت میں چلے گئے۔

واپڈا میں جونیئرانجینئر رہے، پورٹ قاسم اتھارٹی میں ایگزیکٹو انجینئر، اورفش ہاربر اتھارٹی میں ڈائریکٹر رہے۔این ای ڈی یونیورسٹی سے سول انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کرنے والے مراد علی شاہ امریکہ کی اسٹینفرڈ یونیورسٹی سے بھی سول اسٹرکچرل انجینئرنگ اور اکنامک انجینئرنگ کے شعبوں میں اعلی تعلیم یافتہ ہیں پورٹ قاسم اتھارٹی میں ایگزیکٹو انجنیئر، اورفش ہاربر اتھارٹی میں ڈائریکٹربھی رہے ضلع جامشورو کے شہرسیون شریف سے تعلق رکھنے والے والے مراد علی شاہ کو سیاست وراثت میں ملی، سابقہ پیپلز پارٹی کی دور حکومت میں وزیر اعلی قائم علی شاہ کی جگہ ان کو وزیر اعلی بنایا گیا تھا۔

سابقہ دور میں وہ وزیرِ اعلی نامزد ہونے سے قبل صوبائی وزیر خزانہ، وزیرِ توانائی اور وزیرِ آبپاشی بھی رہ چکے ہیں۔ سنہ 2010 میں سندھ میں جب سیلاب آیا تو اس وقت مراد علی شاہ ہی وزیر آبپاشی تھے دوہزار تیرہ کے انتخابات سے قبل دوہری شہریت کی وجہ سے انھیں نااہل قرار دیا گیا لیکن وہ یہ ثابت کرنے میں کامیاب رہے کہ انھوں نے کینیڈا کی شہریت پہلے ہی کردی تھی، جس کے بعد وہ دوبارہ منتخب ہو کر اسمبلی پہنچے۔

سید مراد علی شاہ کی تقریب حلف برداری کے لیے گورنرہاس سے دعوت نامے جاری کردیے گئے ہیں تقریب حلف برداری میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے علاوہ پارٹی کے مرکزی قائدین ارکان پارلیمنٹرینز،نگران حکومت سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے علاوہ دیگرمختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شرکت بھی متوقع ہے۔