ڈیڑھ ماہ قبل اغوا ہونے والے نوجوان صدام حسین شیخ کو مبینہ پولیس مقابلے کے بعد بازیاب کرلیاگیا

جمعہ 17 اگست 2018 23:22

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) لکھی غلام شاہ کے قریب چک تھانے کے حدود میں سے ڈیڑھ ماہ قبل اغوا ہونے والے نوجوان صدام حسین شیخ کو مبینہ پولیس مقابلے کے بعد بازیاب کرلیاگیاہے۔تفصیلات کے مطابق چک تھانے کے حدود سے گائوں کاھی کے رہائشی ڈیڈ ماہ قبل اغوا ہونے والے نوجوان صدام حسین شیخ کو چک پولیس نے مبینہ طور پر مقابلی کے بعد بازیاب کرادیا گیا ہے۔

نوجوان صدام حسین شیخ کو ایس ایس پی شکارپور سرفراز نواز شیخ کے پاس پیش کرنے کے بعد ایس ایس پی شکارپور نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کے گزرشتہ رات کو چک تھانے کے ایس ایچ او ایوب ڈوگر نے اپنی ٹیم کے ساتھ بہرپور کوشش کے بعد نوجوان کو کچی کے علائقی سے پولیس مقابلی کے بعد بازیاب کرایا ہے۔ہم نے چک ایس ایچ او ٹاکس دیا تھا کے مغوی کو عید سے پہلے بازیاب کرایا جائے کے وے عید اپنی ورثا کے ساتھ کری۔

(جاری ہے)

بازیاب ہونے والے صدام شیخ نے میڈیا بات کرتے ہوئے کہاکے مجھ کو 37 دن قبل گائوں کاھی سے چار نامعلوم ھتیاربند اغوا کرکے چک کے کچی کے علائقی کی طرف لیے گئی جہاں زنجہروں سے باند کر رکا تھا روزانہ تشدد کرتے تھی گزرشتہ رات کو جب ڈاکوں مجہے ایک جگھ سے دوسری جگھ منتقل کر رہے تھی کے چک پولیس کے ساتھ مقابلا ہوگیا جس کے بعد میجھے کو بازیاب کرادیا۔ خاص ذرائع کا کہنا ہے کے اغوا ہونے والے نوجوان صدام حسین شیخ کی بازیابی ڈیل کے تحت 5 لاکھ روپیہ میں ہوئی ہے۔دوسری جانب نوجوان کی بازیابی پر گھر خوشی کی لہر۔

متعلقہ عنوان :